45

چاغی میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق


QUEETA:

 

بلوچستان کے علاقے چاغی میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاغی میں امین ڈاک کے علاقے میں باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق ، 13 زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

 

واقعے کے بعد ریسکیو حکام نے زخمیوں کو دالبندین اسپتال منتقل کیا جس کے بعد زیادہ زخمی ہونے والوں کو کوئٹہ بھیج دیا گیا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں