36

گھر بیٹھے گاڑی رجسٹر کرانے کی سہولت پر کام کر رہے ہیں، شرجیل میمن

 

 

کراچی: سینئر صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گھر بیٹھے گاڑی رجسٹر کرانے کی سہولت پر کام کر رہے ہیں۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ ایکسائز سے متعلق وقفہ سوالات ہوا۔ 

فوزیہ حمید نے سوال کیا کہ آن لائن سروسز میں جو لوگ ایپ استعمال نہیں کرسکتے ان کے لیے منسٹری کیا کر رہی ہے؟

شرجیل انعام میمن نے جواب دیا کہ ایکسائز میں کافی اصلاحات لیکر آئے ہیں، سوک سنٹر میں ایجنٹس گھومتے تھے، اب وہاں ٹوکن سسٹم ہے، اے سی اور پانی موجود ہے، ہم نے کوشش کی ہے پورے سسٹم کو آن لائن کر لیں، جو لوگ انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے ان کو بینک کا چالان ملے گا اور خود بھریں گے، کیش لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایپ بہت ہی آسان ہے  جسے سب استعمال کرسکتے ہیں، اب ہم ایک اور کام کر رہے ہیں ، گاڑی گھر بیٹھے رجسٹر ہوگی، واحد صوبہ ہے جہاں اس طرح کا کام ہورہا ہے، کوئی بھی غیررجسٹرڈ گاڑی شوروم اور پورٹ سے باہر نہیں نکل سکے گی، گاڑی پہلے شوروم پر رجسٹر ہوگی پھر باہر نکلے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں