36

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں سال کی مجموعی تعداد 43 ہوگئی


CHAGHI/
اسلام آباد:

بلوچستان کے علاقے چاغی سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں بھر ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 43 تک پہنچ گئیْ

قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والے بچے کو ٹائپ ون پولیو وائڈ وائرس کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے وہ معذور ہوگیا ہے۔

حالیہ کیس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی جبکہ بلوچستان سے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ 

نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال میں اب تک سندھ میں 12 خیبر پختونخوا میں 7  بچے پولیو سے معزور ہوچکے ہیں جبکہ ،پنجاب اور اسلام آبار میں بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں