[ad_1]
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2777ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 287200 روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے 246228 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بڑھ کر 33.56ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 100روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3450روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
[ad_2]
Source link