[ad_1]
کراچی:
درآمدی نوعیت کی بڑھتی ہوئی طلب اور جون 2024 تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے متعلقہ ریگولیٹر کی مبینہ خریداری کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔
مثبت معاشی اشاریوں اور نئے انفلوز کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 14پیسے کی کمی سے 277روپے 65پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
نان آئل امپورٹس بڑھنے سے طلب ورسد غیر متوازن ہونے اور ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنانے کا عمل رکنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 06پیسے کے اضافے سے 277روپے 85پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 78پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
[ad_2]
Source link