[ad_1]
اسلام آباد:
ملک میں ہفتہ وار اور ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے.
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دونوں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ماہانہ بنیادوں پر اور ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہواہے.
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے اکتوبر 2024 کیلئے جاری کردہ مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر مزید اضافہ ہوا ہے. ملک میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد سے بڑھ کر 7.2 فیصد تک ریکارڈ کی گئی، ماہ اکتوبر کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد کا اضافہ ہوا.
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.68 فیصد ریکارڈ کی گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9.3فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 4اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.8فیصد تھی۔ اس کے علاوہ وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے مہنگائی بارے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد اضافہ ہوا ہے اور حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی 14.45 فیصدہوگئی ہے.
مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں0.30فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں1.27فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں1.92 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں1.49فیصد،آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں1.09فیصد،لہسن کی قیمتوں میں2.95فیصد،گھی کی قیمتوں میں1.08فیصد،دہی کی قیمتوں میں0.20 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں3.40فیصد اضافہ ہوا۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں11.02 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں1.68فیصد، چینی کی قیمتوں میں1.20 فیصد،چکن کی قیمتوں میں10.57فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.98فیصد،آٹے کی قیمتوں میں0.43فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں0.69 فیصد کمی واقع ہوئی۔
[ad_2]
Source link