[ad_1]
کراچی:
وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اس کے مقابلے میں درآمدات میں کمی آئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور اکتوبر کا تجارتی خسارہ ستمبر 2024کے مقابلے میں 17.69فیصد کم رہا ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ ستمبر 2024کا تجارتی خسارہ 1.82ارب ڈالر تھا اور اکتوبر میں کم ہو کر 1.5ارب ڈالر رہا، اسی طرح اکتوبر 2023کے مقابلے میں بھی اکتوبر 2024کا تجارتی خسارہ 31 فیصد کم رہا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ اکتوبر 2023میں بیرونی تجارت کو 2.17 ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کا تجارتی خسارہ اس سے 5.6 فیصد کم رہا۔
جولائی سے اکتوبر 2024میں ملکی تجارتی خسارہ 6.97 ارب ڈالر رہا جبکہ جولائی سے اکتوبر 2023کا تجارتی خسارہ 7.38ارب ڈالر رہا تھا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں برآمدات میں 13.45 فیصد اور درآمدات میں 5.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
[ad_2]
Source link