39

وزارت دفاع کے جہازوں کیلئے 1.8 ارب ڈالر ضمنی گرانٹ کی منظوری

[ad_1]


اسلام آباد:

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے جہازوں کے لیے 1.8 ارب ڈالر کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ وزیراعظم آفس اور ای پاسپورٹ کی تیاری کے لیے بھی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں کمیٹی نے وزارت دفاع کے جہازوں کے لیے 1.8 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی اور وزارت تجارت کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم آفس کے لیے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی، وزیراعظم آفس کے لیے 25 کروڑ 27 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں ای پاسپورٹ کی تیاری کے لیے2.9 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی اور ای پاسپورٹ کی تیاری کے لیے جدید مشینیں اور سسٹم خریدے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نیب کے لیے 37 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، اسی طرح وزارت تجارت کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

اجلاس میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ مشن ان چائنا کے لیے 22 کروڑ 67 لاکھ کی منظوری دی گئی، سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے گرانٹ منظور کر لی گئی، ای سی سی نے سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے 30 ارب روپے منظور کیے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کی گئیں گرانٹس کی مد میں فنڈز رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ سے دیے جائیں گے جبکہ اجلاس میں پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فراہمی کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں