[ad_1]
پاکستان اور جمہوریہ لٹویا کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ اور ٹیکس چوری سے بچاؤ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر اطلاق دونوں ممالک کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کر کے سفارتی ذرائع سے تحریری طور پر نوٹیفکیشنز کے اجرا کے بعد ہوگا۔
فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان اور لٹویا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ اور ٹیکس چوری سے بچاؤ کے معاہدے پر 28 اپریل 2023 کو پولینڈ میں دستخط ہوئے تھے۔
نو ٹیفکیشن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والا معاہدہ اس وقت تک نافذ العمل رہے گا جب تک کہ معاہدے پر دستخط کرنے والی ریاستوں میں سے کوئی ریاست اس معاہدے کو منسوخ نہیں کرتی ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے نفاذ کے لیے دونوں ممالک سفارتی ذرائع سے درکار قانونی تقاضے پورے کرکے نوٹیفکیشن جاری کریں گے اور جس تاریخ سے نوٹیفکیشن جاری ہوں گے اسی تاریخ سے معاہدے کا نفاذ ہوجائے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے میں طے پانے والے نکات کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
[ad_2]
Source link