32

بچت اسکیموں کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی

[ad_1]


اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے مختلف سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 3.6 فیصد تک کی کمی کردی، جس کا اطلاق 4 نومبر کو ہوجائے گا۔

محکمہ قومی بچت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے لیے اعلان کردہ نئی شرح منافع کے مطابق قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح پر تمام ذمروں میں نظر ثانی کی گئی ہے تاہم پنشنرز، شہدا اور بیواؤں کے لیے بہبود اسکیم میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ کمی اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس (ایس ایس سی) کی شرح منافع میں کی گئی ہے اور اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹس کے لیے شرح منافع 15.20 فیصد سے کم کرکے 11.60 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس (ایس ایس اے) پر بھی 220 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے منافع کی شرح 15.20 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ (آر آئی سی) میں 60 بیسس پوائنٹس کی معمولی کمی کی گئی ہے اور ان سرٹیفکیٹس منافع کی شرح 12.72 سے کم کرکے 12.12 فیصد کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسلامی اکاؤنٹس کے لیے بھی منافع کی شرح کم کردی گئی ہے، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ (ایس آئی ایس اے) اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (ایس آئی ٹی اے) پر منافع 309 بیسس پوائنٹس کمی کے ساتھ 14.25 فیصد سے کم کرکے 11.16 فیصد کر دیا گیا ہے۔

محکمہ قومی بچت کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ جیسے فلاحی اکاؤنٹس کےلیے شرح منافع میں 24 بیسس پوائنٹس کی معمولی کمی کی گئی ہے اور ان اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 14.16 سے کم کرکے 13.92 فیصد کر دی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں