32

کراچی؛ پتنگ کی ڈور گردن پر ڈور پھرنے سے ایک اور شہری زخمی

اورنگی ٹائون میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک اور شہری زخمی ہوگیا ، شہر قائد میں گزشتہ دو روز میں دو افراد پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے زخمی ہوئے ہوچکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن غازی آباد مہاجر چوک پر 45 سالہ محمد ندیم موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا  اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے ابتدائی طور پر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

واضح رہے کہ  دو دن میں نوجوان سمیت دو افراد پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے ہیں مگر اس سلسلے میں پولیس نے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ، اعلی افسران نے بھی چپ سادھ لی ہے۔ 

ہفتے کو زخمی ہونے والے 21 سالہ عبداللہ کی حالت تشویشناک ہے جو نجی اسپتال میں ایڈمٹ ہے۔  شہریوں نے پولیس افسران اپیل کی ہے کہ پتنگ فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں