45

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، شرح سود میں نمایاں کمی متوقع

[ad_1]


کراچی:

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، افراط زر سنگل ڈیجیٹل اور چار سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں یکدم نمایاں کمی کی توقع ہے۔

تاجروں کی وفاقی تنظیم ایف پی سی سی آئی نے پالیسی ریٹ نومبر میں 5 فیصد اور دسمبر 2024 تک مزید 5 فیصد کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ کے لیے مہنگائی اوسطاً 8.67 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 28.45 فیصد کے مقابلے میں تیزی سے کم ہوئی ہے۔

بزنس کمیونٹی اور تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ آج اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کرے گا تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک معاشی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط طرز عمل اختیار کرسکتا ہے اور یکدم پالیسی ریٹ نمایاں طور پر کم کرنے کے بجائے دو ماہ میں بتدریج کمی لائی جاسکتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں