[ad_1]
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان نے اپنی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ایسا اعلان کیا ہے جس سے ان کے مداح بےحد خوش اور حیران ہیں۔
اپنی 59ویں سالگرہ کے موقع پر کنگ خان اپنی سالگرہ کے اعزاز میں رکھی ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ سگریٹ نوشی چھوڑ چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایس آر کے کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مائیک پر بات کرتے ہوئے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میری زندگی میں اب تک ایک اچھی تبدیلی یہ بھی آئی ہے کہ میں نے سگریٹ پینا چھوڑ دی ہے، میں بریتھ لیس (سانس لینے میں تکلیف) محسوس کر رہا ہوں مگر یہ بھی ٹھیک ہوجائے گا انشااللہ‘۔
شاہ رُخ کا یہ فیصلہ سن کر تقریب میں موجود مداح حیران رہ گئے اور اداکار کے اس فیصلے پر انہیں خوب سراہا۔
یاد رہے کہ شاہ رُخ خان زندگی کی 59 بہاریں دیکھ چکے ہیں ہر سال کی طرح رواں سال بھی انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر منت کے باہر جمع ہونے والے مداحوں سے ملاقات کی اور انکی محبت پر انکا شکریہ ادا کیا۔
[ad_2]
Source link