44

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری


کراچی:

شرح سود میں نمایاں کمی یقینی ہونے سے معیشت باالخصوص درآمدی سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدوں کے بعد قطر کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی اطلاعات اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50کروڑ ڈالر کی فنانسنگ جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 03پیسے کی کمی سے 277روپے 67پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

تاہم رسد بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کے اضافے سے 277روپے 78پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلسل چودھویں ہفتے بھی ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھ کر 31ماہ کی بلند ترین سطح پر آچکے ہیں اور نومبر کے ابتدائی ایام میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بھی بڑھ گئی ہے جس کے باعث روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں استحکام آیا ہے۔ 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں