[ad_1]
کراچی:
اکتوبر 2024میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 8.74فیصد اضافے سے 4.357ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر میں 4.006ملین ٹن رہی تھی۔ اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ جبکہ مقامی کھپت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت اکتوبر 2024میں 3.276ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2023میں 3.292ملین ٹن رہی تھی۔ یہ اعدادوشمار 0.49فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ اکتوبر 2024کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 51.29 فیصد اضافہ سے 10لاکھ 80ہزار 691 ٹن رہی جو اکتوبر 2023میں 7لاکھ 14ہزار 325ٹن رہی تھی۔
اکتوبر 2024میں شمالی علاقے کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 2.982مین ٹن رہی جو اکتوبر کی فروخت 2.902ملین ٹن سے 2.76فیصد زائد رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اکتوبر میں فروخت 1.374ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2023کی 1.104ملین ٹن کی فروخت سے 24.46فیصد زائد رہی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اکتوبر 2024کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.779ملین ٹن رہی جو اکتوبر 2023کی فروخت 2.780ملین ٹن کے مساوی رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت اکتوبر 2024میں 3.06 فیصد کمی سے 4لاکھ 96 ہزار 626 ٹن رہی جو اکتوبر 2023 میں 5لاکھ 12ہزار 320 ٹن رہی تھی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں اکتوبر 2024کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 65.83 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 2ہزار 858 ٹن رہی جو گزشتہ سال اکتوبر میں ایک لاکھ 22 ہزار 326 ٹن رہی تھی۔ اکتوبر 2024میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 48.28 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 77ہزار 833ٹن رہی جو اکتوبر 2023میں 5لاکھ91ہزار 999ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت بشمول مقامی اور ایکسپورٹ 7.92فیصد کمی سے 14.633ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 15.891ملین ٹن رہی تھی۔
چار ماہ کے دوران مقامی فروخت 15.02فیصد کمی سے 11.410 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 13.426ملین ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 30.74فیصد اضافہ سے 3.223ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2.466ملین ٹن رہی تھی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مقامی مارکیٹ میں 9.643ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی فروخت 11.113ملین ٹن کے مقابلے میں 13.23فیصد کم رہی۔
شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی تا اکتوبر 2024کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 28.95فیصد اضافے سے 7لاکھ 9ہزار 959ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 5لاکھ50ہزار 561ٹن رہی تھی۔ شمالی علاقوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت چار ماہ کے دوران 11.24فیصد کمی سے 10.353ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 11.664ملین ٹن رہی تھی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی تا اکتوبر 2024کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 1.767ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مقامی فروخت 2.312ملین ٹن سے 23.59فیصد کم رہی۔
جنوبی علاقوں سے جولائی تا اکتوبر 2024کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 31.25فیصد اضافے سے 2.513ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1.915ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 1.25فیصد اضافے سے 4.280ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4.227 ملین ٹن رہی تھی۔
[ad_2]
Source link