38

کراچی: پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت گرفتار

شارع نور جہاں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

شارع نور جہاں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ لانڈھی پولیس نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک پی عبداللہ کالج کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو فرحان زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی حیات گل موقع سے فرار ہوگیا جسے کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ڈکیت کے قبضے سے 30 بور پستول، لوڈ میگزین، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہے۔

پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

دریں اثنا لانڈھی پولیس نے شہری صلاح الدین سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں عمران اور ماجد کو گرفتار کر کے نائن ایم ایم پستول، گولیاں، چھینا ہوا موبائل فون، دستی گھڑی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی جو کہ لانڈھی تھانے سے چوری کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں