45

کراچی چیمبر نے شرح سود میں معمولی کمی مسترد کردی

[ad_1]


کراچی:

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کے سی سی آئی کو شرح سود میں کم از کم 5 فیصد کمی کی توقع تھی لیکن اس میں صرف.5 2 فیصد کمی کی گئی ہے جو نہ تو کافی ہے اور نہ ہی مہنگائی کے گرتے ہوئے رجحان کے مطابق ہے جو سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے۔

 250 بیسس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پالیسی ریٹ اب 15 فیصد ہے جو کہ اب بھی بہت زیادہ ہے، لہٰذا اسے زیادہ جارحانہ انداز میں کم کرنا چاہیے تاکہ اسے فوری طور پر سنگل ڈیجٹ پر لاتے ہوئے5 سے 7 فیصد کے درمیان کردیا جائے جو خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کے برابر ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ تاجر برادری سود کی شرح کو سنگل ڈیجیٹ پر دیکھنا چاہتی ہے، جس سے یقینی طور پر قرضے لینے کی حوصلہ افزائی ہو گی اور کاروباری لاگت میں کمی کی وجہ سے توسیع کو فروغ ملے گا جو یقیناً معیشت کے لیے سازگار ثابت ہوگا۔

یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کے مؤقف میں نرمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، کیونکہ یہ مسلسل چوتھی کمی ہے جس نے شرح سود کو 22 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دیا ہے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں