[ad_1]
بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور اور وکی کوشل کی نئی فلم “لو اینڈ وار” کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے، اور مداح اس جوڑی کی دوبارہ بڑی اسکرین پر واپسی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
حال ہی میں، بیکانیر میں ایک ایئر فورس بیس پر شوٹنگ کے دوران ایک پرستار کے ساتھ لی گئی ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تصویر میں دونوں اداکار سن گلاسز اور بوٹس میں نظر آ رہے ہیں، جبکہ رنبیر کپور کے ہیئر اسٹائل اور وکی کوشل کی مونچھوں نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ “لو اینڈ وار” کا پلاٹ 1964 کی کلاسک فلم “سنگم” سے متاثر ہو سکتا ہے۔
اس فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ حقیقی زندگی کے جوڑے کے طور پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، جب کہ وکی کوشل عالیہ کے ساتھ “راز” اور رنبیر کے ساتھ “سنجو” کے بعد دوبارہ کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں یہ فلم رنبیر کپور کی واپسی ہے، جو آخری بار 17 سال قبل ان کے ساتھ کام کر چکے تھے۔
[ad_2]
Source link