37

سلمان خان کو 10 دن میں دوسری دھمکی ؛ ممبئی پولیس نے سیکیورٹی مزید سخت کر دی

[ad_1]

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو دوبارہ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ 

حالیہ دھمکی، جو مبینہ طور پر بیسنوئی گینگ کے ایک رکن کی طرف سے واٹس ایپ پر ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو بھیجی گئی، میں سلمان خان سے 5 کروڑ روپے یا پھر راجستھان کے بیسنوئی مندر کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ دھمکی 10 دنوں کے اندر دوسری بار دی گئی ہے، جس کی وجہ سے پولیس نے فوری کارروائی شروع کی۔ پولیس کے مطابق پیغام کا سورس ابتدائی طور پر کرناٹک سے معلوم ہوا ہے، لیکن وی پی این کے استعمال سے لوکیشن ٹریس کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں بنگلور سے ایک 35 سالہ ویلڈر کو حراست میں لیا گیا ہے، جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا اس کا بیسنوئی گینگ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ 

پولیس کے مطابق، سلمان خان پر پچھلی دھمکیوں کے پس منظر کو دیکھتے ہوئے، کسی بھی خطرے کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔

سلمان خان کی رہائش گاہ پر اضافی پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ اس دوران اداکار کو بھی محتاط رہنے اور غیر ضروری عوامی تقریبات سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں