39

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی؛ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی برقرار

[ad_1]


کراچی:

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی یش قدمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ 

امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مضبوط ہونے، ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات کو بھنانے کا عمل محدود ہونے اور شرح سود میں کمی کے ساتھ ہی معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو چوتھے دن بھی ڈالر کی محدود پیش قدمی برقرار رہی۔

رواں سال ملک غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 48فیصد بڑھنے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 26ارب 80کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدوں جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 07پیسے کی کمی سے 277روپے 82پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ 

تاہم سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز اور متعلقہ ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 05پیسے کے اضافے سے 277روپے 94پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 278روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں