[ad_1]
کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 11 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کمی آگئی ہے جبکہ سرکاری ذخائر کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت یکم نومبرکو15 ارب 93 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اعداد وشمار میں کہا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 11 ارب 17 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے 13 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائرکم ہو کر 4 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
[ad_2]
Source link