[ad_1]
کراچی:
گزشتہ ماہ ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالرز کی ریکارڈ آمد ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2024ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالرز کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر ماہ بہ ماہ اور سال بہ سال بنیاد پر بالترتیب 6.7 فیصد اور 23.9 فیصد بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر کارکنوں کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالر کی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24ء کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (620.9 ملین ڈالر)، برطانیہ (429.5 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (299.3 ملین ڈالر) سے آئیں۔
[ad_2]
Source link