[ad_1]
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی۔
اسٹیٹ بینک گورنرجمیل احمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معیشت میں کافی اچھی چیزیں چل رہی ہیں۔ معیشت بڑھ رہی ہے تو کریڈٹ کی ڈیمانڈ بڑھی ہے۔ آنے والے دنوں میں معاشی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی۔ گزشتہ سال جی ڈی پی نمو 2.5 فیصد تھی۔ رواں سال مرکزی بینک کا تخمینہ 2.5 سے 3 فیصد تک رہنے کا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 ماہ میں کو بہتری آئی ہے تو ہماری معیشت 3 فیصد سے زیادہ نمو کرے گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حوالے سے کافی محتاط چل رہے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر کا کریڈٹ پک اپ کررہا ہے۔ اکتوبر کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی ہیں۔ رواں سال کم از کم 34 ارب ڈالر ہو جائیں گی۔ برآمدات میں سالانہ 13.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے۔ اس کے باوجود ہمارے ذخائر نومبر کے اختتام تک 12 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔
[ad_2]
Source link