30

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تاریخ رقم؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

[ad_1]


کراچی:

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تاریخ رقم ہو گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

 

کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 275 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 92796 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

 

رواں ہفتے کے آغاز سے جاری بازارِ حصص میں تیزی کا رجحان جمعہ کے روز بھی غالب رہا اور کاروبار کا پہلا سیشن نئے ریکارڈ کے ساتھ ختم ہوا۔ مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی سے سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہو رہا ہے۔

 

جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 619 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 93 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ سطح کو عبور کرکے 93140 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں