16

عالیہ بھٹ نے بیٹی راہا کی دوسری سالگرہ پر دل کو چھو لینے والی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا کپور کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ چند ہفتوں کی عمر میں نظر آ رہی ہیں۔ 

عالیہ نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی، جس میں وہ راہا کو اپنے بازوؤں میں تھامے ہوئی ہیں جبکہ رنبیر کپور محبت بھری نگاہوں سے ان کو دیکھ رہے ہیں۔

عالیہ نے تصویر کے ساتھ دل کو چھو لینے والا کیپشن لکھا، ’’آج 2 سال اور مجھے اب بھی یہ خواہش ہے کہ وقت پیچھے موڑ دوں جب تم صرف چند ہفتے کی تھیں! لیکن شاید والدین کا یہی حال ہوتا ہے کہ ہر لمحہ اپنے بچے کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں… سالگرہ مبارک ہماری زندگی… تم ہر دن کو سالگرہ کا کیک بنا دیتی ہو۔‘‘

عالیہ اور رنبیر نے اپریل 2022 میں شادی کی تھی اور نومبر 2022 میں ان کی بیٹی راہا کی پیدائش ہوئی۔ راہا کی پہلی جھلک دسمبر 2023 کو میڈیا کے سامنے پیش کی گئی تھی اور تب سے وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ عوامی مقامات پر دیکھی جاتی ہیں۔

کام کے محاذ پر، رنبیر کپور اگلی فلم رامائن میں سائی پلوی کے ساتھ نظر آئیں گے، جبکہ عالیہ بھٹ جلد ہی سپائی تھرلر الفا اور لو اینڈ وار میں جلوہ گر ہوں گی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں