53

پاکستان اور ابوظہبی کی کمپنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دسختط

[ad_1]


اسلام آباد:

 پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان ریلوے، کسٹمز، ایئرپورٹ انفرا اسٹرکچر اور بحری امور سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے چار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابوظہبی پورٹس کمپنی کے ساتھ  معاہدے کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔

تقریب میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر تجارت جام کمال، وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

متحدہ عرب امارات کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزویدی، کاہیل گروپ کے چیئرمین احمد دلموک المکتوم اور ابوظہبی پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن محمد الشمیسی نے کی۔

اعلامیے کے مطابق کوہاٹ-تھر-کھرلاچی ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلویز اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے سی ای او عامر علی بلوچ جبکہ ابوظہبی پورٹس گروپ کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے۔

پاکستان کسٹمز میں اصلاحات کے لیے ایف بی آر اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس پر ایف بی آر کی طرف سے ممبر کسٹم اینڈ آپریشنز محمد جنید جلیل خان نے اور ابو ظہبی پورٹس کی جانب سے کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے۔

شپنگ اور دیگر بحری امور میں تعاون پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور ابو ظہبی پورٹس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن خرم مرزا اور کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے۔

پاکستان میں ایئرپورٹس کی توسیع کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ابو ظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان معاہدے پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی صادق الرحمان اور کیپٹن محمد الشمیسی نے دستخط کیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں