39

نامور گلوکار اے نئیر کی 8 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

[ad_1]


لاہور:

نامور گلوکار اے نئیر کی 8 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

اے نئیر نے نہ صرف فلمی موسیقی بلکہ ٹی وی اور ریڈیو کے ذریعے بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔ انکی سحر خیز آواز  نے کئی نسلوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔ 

اے نئیر کا اصل نام آرتھر نیّر تھا، وہ 17 ستمبر 1950 کو ساہیوال کے قریبی گائوں رانسن آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی زندگی میں موسیقی کی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جو بہت کم لوگوں کے نصیب میں آتا ہے۔

1974 میں “بہشت” فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر  دیکھتے ہی دیکھتے اپنی میٹھی اور سریلی آواز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

اے نئیر نے 4 ہزار فلمی گیت ریکارڈ کرائے، ان کے گائے گئے گیت فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ فلمسٹار شاہد، ندیم اور وحید مراد پر فلمائے گئے گیت عوام میں بڑے مقبول ہوئے۔

 گلوکار اے نئیر کو حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا، وہ 11 نومبر 2016 کو دل کا دورہ پڑنے سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئے لیکن اے نیر ہماری موسیقی کی دنیا کا ایک ایسا ستارہ ہیں جو کبھی غروب نہ ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں