31

ہانیہ عامر نے اپنی شادی کے حوالے سے اہم بات شیئر کردی

[ad_1]

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کے حوالے مداحوں سے اہم بات شیئر کردی۔

ہانیہ عامر نے کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے شادی کرنی ہوگی تو سب کو بتادوں گی اور کچھ سیکرٹ نہیں رکھوں گی۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ سرحدوں پر لگی باڑ عوام کو جدا نہیں کر سکتی اور آپ جس کو دل سے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں غیر ملکی دورے اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان رومانوی تعلقات تھے تاہم بعد میں اس جوڑی کا بریک اَپ ہوگیا تھا۔

گلوکار عاصم اظہر سے بریک اَپ کے بعد ہانیہ عامر کے مداح اداکارہ کی شادی کے منتظر ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں