[ad_1]
پاکستانی اداکارہ اسماء عباس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو خود مختاری اور ذمہ داری سکھائیں۔
ایک سوشل میڈیا پیغام میں اسماء عباس نے پاکستانی ثقافت میں بیٹوں کے زیادہ لاڈ پیار پر تنقید کی جس سے ان میں خود کفالت کی کمی رہ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ہمارے مرد تو اپنے لیے پانی کا گلاس بھی نہیں اٹھاتے، چاہے پانی ان کے پاس ہی کیوں نہ ہو۔” اسماء نے پاکستان اور دیگر ممالک میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ وہاں 18 سال کی عمر تک بچوں کو اپنے معاملات سنبھالنے اور کمانے کے قابل بنا دیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستانی والدین اپنے بیٹوں کے لیے اکثر بہانے بناتے ہیں، انہیں پڑھائی یا کم عمری کا عذر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کا اختیار ہوتا تو وہ 18 سال کی عمر میں اپنے بیٹوں کو کام اور پڑھائی دونوں کرواتیں۔
اسماء عباس نے زور دیا کہ گھریلو ذمہ داریوں میں بھی بیٹوں کی شمولیت ہونی چاہیے، تاکہ ان میں بنیادی زندگی کی مہارتیں پیدا ہو سکیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وقت ضائع کیے بغیر بیٹوں کو خود مختاری سکھائیں اور تربیت کے طریقے تبدیل کریں۔
[ad_2]
Source link