48

ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے بھارت چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

[ad_1]

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ اور مشہور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے بھارت چھوڑ دینے کی خبروں پر واضح ردعمل دے دیا ہے۔ 

حالیہ انٹرویو میں نتاشا نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے اگستیا کی وجہ سے بھارت میں ہی ہیں اور بھارت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

نتاشا نے کہا، “میں بھارت کیسے چھوڑ سکتی ہوں اور کیوں چھوڑوں؟ ہمارا بیٹا اگستیا ممبئی میں اسکول جاتا ہے، اور ہم اپنے بیٹے کی وجہ سے اب بھی ایک فیملی ہیں۔”

نتاشا نے اپنے سربیا کے حالیہ دورے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ان کا گھر ہے اور وہ ہر سال وہاں جاتی ہیں، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ بھارت چھوڑ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ 18 جولائی کو ہاردک اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی، جس میں بتایا کہ چار سال ساتھ گزارنے کے بعد یہ فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں