[ad_1]
بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور عامر خان نے 1997 کی ہٹ فلم ’عشق‘ کے سیکوئل کا اشارہ دے کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔
دونوں اداکاروں نے فلم ’تیرا یار ہوں میں‘ کے مہورت میں ملاقات کی، جس میں انھوں نے عشق کے خوشگوار لمحات کو یاد کیا اور سیکوئل بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ اس فلم میں اندر کمار کے بیٹے امن کمار ڈیبیو کر رہے ہیں۔
عامر خان نے اجے دیوگن سے محبت بھرے انداز میں کہا، “ہم کم ملتے ہیں، مگر جب بھی ملتے ہیں تو بہت محبت اور اپنائیت سے ملتے ہیں۔ مجھے اجے دیوگن کی شخصیت بہت پسند ہے۔”
اجے دیوگن نے عشق کے سیٹ پر گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا، “ہم نے عشق کے سیٹ پر بہت مزے کیے، ہمیں دوبارہ ایک ساتھ کام کرنا چاہیے۔” اس پر عامر خان نے بھی فوراً اتفاق کیا۔
’عشق‘ 1997 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اجے دیوگن، عامر خان، کاجول اور جوہی چاولہ نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ فلم میں محبت اور دوستی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا تھا، جو شائقین کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔
مہورت میں کئی نامور بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں ارونا ایرانی، جاوید جعفری، افتاب شیو دسانی، اور ہدایتکار بونی کپور، راج کمار سنتوشی اور انیس بزمی شامل تھے۔
[ad_2]
Source link