42

اکشے کمار کا گووندا اور پاریش راول کے ساتھ ’بھاگم بھاگ 2‘ بنانے کا منصوبہ

[ad_1]

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے 2006 کی کامیڈی فلم ’بھاگم بھاگ‘ کے سیکوئل کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اس سیکوئل میں اکشے کمار، گووندا اور پاریش راول ایک بار پھر ناظرین کو ہنسانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق، اس فلم کے حقوق سرِتا اشون وارڈے نے حاصل کیے ہیں جو شمارو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر اس کی پروڈکشن کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ابھی لکھائی کے مراحل میں ہے اور اکشے کمار اس میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ یہ تینوں اداکار ایک بار پھر کامیڈی کے شائقین کو خوشی فراہم کریں گے، اور فلم کی کہانی کو ان کے پہلے کام کے معیار پر قائم رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

’بھاگم بھاگ‘ میں دو تھیٹر آرٹسٹوں کی مزاحیہ کہانی دکھائی گئی تھی جو غلط فہمیوں اور ہنسی کے طوفان سے بھرپور تھی۔ توقع ہے کہ بھاگم بھاگ 2 2025 کے آخر تک فلور پر آجائے گی اور 2026 میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں