[ad_1]
اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنے پروگرام میں اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ پر بوسہ لینے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں اداکارہ جگن کاظم احمد علی بٹ کے بوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کے پروگرام سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جگن کو شہربانو کا ہاتھ چومتے دیکھا گیا تھا۔ احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ نے اے ایس پی شہربانو کا ہاتھ کا بوسہ کیوں لیا تھا؟
جس پر جگن کاظم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے پہلے ریلیشن (شادی) میں بہت مار کھاچکی ہیں اور اے ایس پی نے ایسے لوگوں کیلئے ایکشن لیا اس لئے انہوں نے اے ایس پی شہر بانو کا ان کے پروگرام میں آنے پر ہاتھ کا بوسہ لیا۔
یاد رہے کہ میزبان جگن کاظم کے پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کو اے ایس پی شہر بانو کے ہاتھ کا بوسہ لینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
[ad_2]
Source link