[ad_1]
اسلام آباد:
وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 2.2 ارب ڈالر کے معاہدے کیے ہیں جس تیزی سے یہ سب ہو رہا ہے ہر دو تین ماہ بعد ایسے معاہدوں پر دستخط ہوسکتے ہیں،
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ایک وژن 2030 ہے ہمارا بھی 2030 کیلئے وژن ہے، اس میں بے شمار تبدیلیاں متوقع ہیں، خارجہ پالیسی اور معاشی پالیسی میں تبدیلیاں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ایک جہاز بھر کر پاکستان لائے ہم نے بھی ایک جہاز بھر کر لوگوں کو سعودی عرب بھیجا اور دونوں کو ملا دیا اس کے نتیجے میں ایم او یوز ہوئے 2.2 بلین ڈالر کے پاکستان کا سالانہ آئی ایم ایف پروگرام ایک ارب ڈالر کا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے صرف دو مرتبہ آنے جانے سے 2.2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔
[ad_2]
Source link