41

خود کو پیدائشی نہیں شعوری مسلمان سمجھتا ہوں، حمزہ علی عباسی

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میزبان حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وہ پیدائشی نہیں بلکہ شعوری مسلمان ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو پیدائشی مسلمان نہیں سمجھتے بلکہ شعوری مسلمان سمجھتے ہیں اور وہ دین کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے، لیکن ان کی موجودہ زندگی ان کے اپنے شعوری فیصلے کا نتیجہ ہے اور انہوں نے مختلف مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئی مذہبی عالم نہیں ہیں لیکن دین کی وہ باتیں جو انہیں عقلی و شعوری طور پر درست محسوس ہوتی ہیں، ان پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

حمزہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں مذہب کے بارے میں جاننے کے لیے کسی بڑے واقعے کا انتظار نہیں کرنا پڑا، بلکہ ان کے ذہن میں اردگرد کی چیزوں سے متعلق سوالات پیدا ہوتے تھے جس کے جوابات جاننے کیلئے انہوں نے مطالعہ کیا، جیسے کہ یہ دنیا کیسے کام کرتی ہے؟ آخرت کی حقیقت کیا ہے؟ کیا واقعی آخرت میں کسی کو جوابدہ ہونا پڑے گا؟

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا صرف مسلمان گھرانے میں پیدا ہونا ہی کافی نہیں بلکہ دین کو سمجھ کر اس کی پیروی کرنا بےحد ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کئی مذاہب کا مطالعہ کیا اور دین اسلام کو سب سے بہترین پا کر اس کا انتخاب کیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں