[ad_1]
پاکستان شوبز کی معروف میزبان و اداکارہ مشی خان لائیو شو کے دوران صوفے سے گر پڑیں۔
اداکارہ مشی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان لائیو شو کے دوران سیلفی لیتے ہوئے اچانک صوفے سے زمین پر گر پڑتی ہیں۔
اداکارہ کو سہارا دینے کیلئے فوری ایک شخص ان کی جانب بڑھتا ہے جو ان کی مدد کرتا ہے اداکارہ خود کو سنبھالتے ہوئے فوری کھڑی ہوجاتی ہیں اور مسکرا کر اس حادثے کو درگزر کرتی ہیں۔
تاہم مشی خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ہے جس پر ناقدین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ اسکرپٹ ہے اور اداکارہ جان بوجھ کر خود گری ہیں جبکہ کئی صارفین نے اسے حقیقیت مانتے ہوئے مشی خان کو خیال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ مشی خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور آئے روز اپنے بیانات کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بنی نظر آتی ہیں۔
[ad_2]
Source link