29

پاکستان کے نامور اسٹیج رائٹر منیر راج انتقال کرگئے

[ad_1]

پاکستان اسٹیج ڈراموں کے نامور رائٹر منیر راج 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اسٹیج رائٹر پھیپھڑوں اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے جبکہ گزشتہ دو ماہ سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

منیر راج کے اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

رائٹر منیر راج کا شمار پاکستان کے نامور اسٹیج رائٹرز میں ہوتا تھا، منیر راج نے لا تعداد اسٹیج ڈرامے تحریر کئے اور انڈسٹری میں اپنا نام منوایا۔

ان کے مشہور ڈراموں میں رولا داج دا، فیقا ان امریکا ،نظام سقہ ،اک نواں تماشا، سینڈل اور سکینڈل ،ڈسکو دیوانے ،کالا کرما والا اور دیگر شامل ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں