[ad_1]
بھارتی پولیس نے این سی پی رہنما اور معروف شخصیت بابا صدیقی کے قتل میں ملوث ملزم شیو کمار کو گرفتار کر لیا۔
شیو کمار کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے جو گزشتہ ماہ 12 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ ایسٹ میں بابا صدیقی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد سے فرار تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیو کمار بھارت سے نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جب یو پی اسپیشل ٹاسک فورس اور ممبئی کرائم برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق شیو کمار نے 9.9 ملی میٹر کی پستول سے بابا صدیقی پر چھ فائر کیے تھے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ اس قتل میں تین شوٹرز ملوث تھے تاہم تمام ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
شیو کمار نے بتایا کہ اسے قتل کی ہدایت بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے دی تھی، شیو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انمول بشنوئی نے مبینہ طور پر شوٹرز کے ساتھ بابا صدیقی کے قتل کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ پر کی تھی۔
پولیس کے مطابق انمول بشنوئی نے شوٹرز کو بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کی تصویر بھی فراہم کی تھی جو کہ اب بھی شوٹرز کے نشانے پر ہے۔
یاد رہے کہ لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی پہلے ہی بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ اور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے مقدمات میں مطلوب ہے تاہم پولیس اسے گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
[ad_2]
Source link