35

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

[ad_1]

پاکستان کو رواں سال درپیش 2ارب 50کروڑ ڈالر کے فنانشل گیپ پر آئی ایم ایف ریویو ٹیم کے مذاکرات، بیرونی ادائیگیوں کے دباو اور معاشی سرگرمیوں میں بتدریج اضافے کے باعث پیر کو ایک بار پھر ڈالر پیش قدمی جاری رہی۔

پاکستان کے ایوی ایشن فیول پراجیکٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی 82.5ملین ڈالر کی فنانسنگ، چین، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کی سرمایہ کاری دلچسپی اور چین سے مزید 3ارب 40کروڑ ڈالر کے قرضے ری شیڈول ہونے امید پر انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 08پیسے کی کمی سے 277روپے 65پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔ 

سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13پیسے کے اضافے سے 277روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 0.03پیسے کے اضافے سے 278روپے 77پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے اکتوبر میں 3.10ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد اور رواں سال ترسیلات زر کا حجم 34ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئیوں کو نظرانداز رکھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں