30

فواد خان اور وانی کپور کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’عابیر گلال‘ کی شوٹنگ مکمل

[ad_1]

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کی لندن میں اپنی نئی فلم ’عابیر گلال‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔ 

آرتی ایس باگڑی کی ہدایت میں بننے والی یہ رومانوی کامیڈی فلم بھارتی اور پاکستانی سینما کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہونے کی امید ہے۔ فلم کی پروڈکشن انڈین اسٹوریز، اے رچر لینس، اور آرجے پکچرز کے بینر تلے کی گئی ہے۔

حال ہی میں فواد اور وانی کے سیٹ سے کچھ تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں دونوں کو فلم کی ٹیم کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں فواد خان کی اہلیہ صدف خان بھی ان کے ساتھ موجود ہیں، جس نے فلم کے مداحوں کے جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

 

’عابیر‘ گلال کی کہانی دو ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی میں کئی جذباتی مشکلات سے گزر چکے ہیں، اور اچانک ایک دوسرے سے مل کر غیر متوقع طور پر ایک دوسرے کے زخموں کو بھرنے لگتے ہیں، جس کا نتیجہ محبت میں نکلتا ہے۔ اس فلم کا پہلا پوسٹر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس نے شائقین میں کافی جوش پیدا کیا۔

فواد خان نے حال ہی میں برزخ اور شندور جیسے پراجیکٹس پر کام کیا ہے، جبکہ ان کی اگلی فلم نیلوفر بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ دوسری جانب، وانی کپور کی آنے والی فلموں میں نیٹ فلکس کا کرائم تھرلر منڈالا مرڈرز اور بدمعاش گل شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں