[ad_1]
’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے ہدایتکار ناگ اشون نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ناگ اشون اور عالیہ بھٹ کی جوڑی ایک نئی فلم میں نظر آئے گی، مگر ناگ اشون نے خود ان خبروں کو افواہ قرار دے دیا اور کہا کہ وہ فی الحال کسی اور پروجیکٹ پر کام نہیں کر رہے ہیں۔
ناگ اشون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اگلی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کا سیکوئل ہی ہوگی مگر یہ دیپیکا پڈوکون کی واپسی پر ہی شروع ہوگی۔ فی الحال دیپیکا مکمل طور پر اپنے ماں بننے کے کردار میں ہیں اور کسی پروفیشنل کمٹمنٹ کو وقت نہیں دے رہی ہیں۔
دیپیکا کے قریبی دوست کے مطابق، وہ اپنے بچے کی دیکھ بھال خود کر رہی ہیں اور کسی نینی کو نہیں رکھنا چاہتیں۔ فلم کے پروڈیوسرز نے بھی ان کی غیر موجودگی میں ان کے کردار کو کم کرنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کالکی فرنچائز دیپیکا کے بغیر ادھوری ہے۔
’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل میں امیتابھ بچن، پربھاس اور کمل ہاسن بھی اہم کردار ادا کریں گے، جس میں کمل ہاسن کا کردار پہلے سے زیادہ بڑا ہوگا۔
[ad_2]
Source link