29

ہانیہ عامر کو زندگی میں پیار چاہیے یا کامیابی؟ اداکارہ کا انٹرویو وائرل

[ad_1]

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں کامیابی چاہیے۔

حال ہی میں مشہور ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت سمیٹنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک تقریب میں شرکت کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ہانیہ عامر نے ایک ایونٹ پر انٹرویو کے دوران ریپڈ فائر راؤنڈ میں مختلف سوالات کے جواب دیئے، اس میں ایک سوال یہ تھا کہ اگر اداکارہ کو زندگی میں پیار چاہیے یا پھر کامیابی؟

جس پر ہانیہ نے دلچسپ جواب سے کر شائقین سے خوب داد سمیٹی اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں کامیابی چاہیے پیار وہ اپنی کامیابی سے ہی کرلیں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہ بیمار ہوتا ہے تو سچ کہتا ہے، ان سے مزید سوال کیا گیا کہ اگر انہیں زندگی میں کسی ایک رشتے کو مضبوط کرنا پڑے تو وہ کونسا رشتہ ہوگا۔

اس پر ہانیہ نے کہا کہ وہ خود کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط بنانا چاہیں گی اس دلچسپ جواب پر بھی ایونٹ پر موجود لوگوں نے ہانیہ کو خوب سراہا۔

اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں کچھ خاص چیزوں کیلئے مشہور ہوں جس پر تقریب میں بیٹھی ایک لڑکی نے کہا ’بدتمیزی‘ کیلئے تاہم اداکارہ نے کہا مجھے یہ مزاح یا مذاق لگتا ہے اور میرے مزاق سے کسی کا دل نہیں دکُھتا۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر ان دنوں غیر ملکی دورے پر ہیں اور کئی تقریبوں میں انٹرویوز میں شرکت کر رہی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

اداکارہ کو ’فہد مصطفیٰ کے ساتھ ان کے حالیہ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے خوب پذیرائی ملی ہے اور ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ناظرین کی جانب سے ہانیہ عامر کی اداکاری کو بےحد پسند کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں