39

بینک صارفین کی شکایات کو رفع کرنے کی مدت 30 دن مقرر

[ad_1]


کراچی:

بینک صارفین کی شکایات کو رفع کرنے کی مدت 30دن مقرر کردی گئی۔

اس سے قبل شکایت کنندگان کی شکایات کا حل بینکنگ کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1962کے تحت بینکوں کو 45 دن میں کرنا ہوتا تھا جسے اب کم کرکے 30 دن کر دی گئی ہے۔

 شکایت کنندگان متعلقہ بینک کے جواب سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں 30 دن کے اندر اندر اپنی شکایات کے ازالے کے لیے بینکنگ محتسب پاکستان سے رجوع کرسکتے ہیں۔

شکایت کرنے سے قبل شکایت کنندہ متعلقہ بینکنگ کمپنی سے اپنی شکایت کا ازالہ کرنے کی درخواست کرے گا اور اگر بینکنگ کمپنی جواب دینے میں ناکام رہتی ہے یا مقررہ 30 دن کے اندر شکایت کنندہ کو غیر تسلی بخش جواب دیتی ہے تو شکایت کنندہ بینک کے خلاف کسی بھی وقت 30 دن کی مدّت کے اندر شکایت درج کراسکتا ہے۔

بصورتِ دیگر بینکنگ محتسب اگر مطمئن ہو کہ شکایت درج کرنے میں تاخیر کی وجوہات معقول ہیں تو تاخیر کو درگزر کرکے شکایت پر غور کرسکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں