[ad_1]
مشہور بھارتی کون مین سکیش چندر شیکھر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھتے ہوئے ان کی نئی جیت پر مبارکباد دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی “ایل ایس ہولڈنگز” امریکا میں اپنی سرمایہ کاری کو 500 ملین ڈالر تک بڑھائے گی۔
انہوں نے خاص طور پر لاس اینجلس کے ایک بڑے اسٹوڈیو میں سرمایہ کاری کی ہے جسے اپنی “محبوبہ” جیکولین فرنانڈس کے نام کیا ہے۔
چندر شیکھر نے کہا کہ لاس اینجلس میں 135 ملین ڈالر کے اسٹوڈیو کی خریداری “جیکولین کو خاص محسوس کرانے کے لیے” ہے، جیسا کہ ٹرمپ نے انہیں مشورہ دیا تھا۔ اس نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی اگلے دو سالوں میں انویسٹمنٹ کو 500 ملین ڈالر تک لے جائے گی۔
ٹرمپ کے ساتھ اپنے قریبی تعلق کا ذکر کرتے ہوئے سکیش نے خط میں لکھا کہ انہیں امریکی صدر سے کافی رہنمائی ملی ہے، اور وہ امریکی انٹرٹینمنٹ، ہاسپٹیلٹی اور گیمنگ سیکٹرز میں نئی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔
[ad_2]
Source link