[ad_1]
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی اور 5 کروڑ تاوان مانگنے والا سانگ رائٹر گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں ایک 24 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا نام سہیل پاشا ہے اور وہ اداکار کی آنے والی فلم کیلئے گانا لکھ رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بشنوئی گینگ کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنے گانے کو مشہور کرنے کیلئے اداکار کو دھمکی آمیز پیغام بھیجے تھے۔
ؤیاد رہے کہ گزشتہ 2 مہینوں کے دوران سلمان خان کو 4 دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوچکے ہیں تاہم اس سے قبل بھی اداکار کو دھمکی دینے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ سلمان خان کو کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے چکا ہے جبکہ چند روز قبل شاہ رُخ خان کو بھی قتل اور تاوان کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔
[ad_2]
Source link