21

ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا، سیمی راحیل کا لاہور میں اسموگ پر طنزیہ تبصرہ

[ad_1]


لاہور:

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل بھی لاہور کی اسموگ پر خاموش نہ رہ سکیں۔

ماضی کی ورسٹائل اداکارہ سیمی راحیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لاہور کی اسموگ سے متعلق تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری پر طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’لاہور مر رہا ہے اور اسے بچانے کیلئے کوئی کچھ نہیں کررہا، ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا‘۔

سیمی راحیل نے اس میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حکومت پنجاب پر تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کا یہ بیان وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے بھی بھرپور تبصرے کئے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگ اداکارہ کو اس مسئلے پر آواز اُٹھانے کیلئے ان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے جبکہ اسموگ کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی وجہ سے سامنے آیا ہے کیونکہ ان کے دور میں اس سے بچاؤ کے اقدامات نہیں کئے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبا قمر نے بھی اسموگ کے باعث سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کرتے ہوئے جذبات بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

شدید دُھند اور اسموگ کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر ہے، بھارتی دارالحکومت دہلی اس فہرست میں پہلے نمبر ہے۔

رپورٹس کے مطابق دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس رات گئے 1267 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں 644 کا تناسب رہا۔

لاہور کے بعد ملتان، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد تیسرے، راولپنڈی چوتھے اور پشاور پانچویں نمبر پر ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں