45

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

[ad_1]


کراچی:

آئی ایم ایف کی دوسری قسط کیلیے سخت شرائط سمیت دیگر عوامل کے باعث جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کمزور ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی 1 ارب 10کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے اجرا سے قبل ذرمبادلہ کے 3ماہ کے درآمدی بل کے مساوی پر لانے سمیت دیگر سخت شرائط، عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مزید مضبوط ہونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافے کے رحجان کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر اضافہ برقرار رہا۔

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور روس کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدوں اور ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے اضافے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 15پیسے کی کمی سے 277روپے 71پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 2پیسے کے اضافے سے 277روپے 94پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 91 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

افراط زر میں کمی کے تناسب سے رواں ماہ کے وسط میں شرح سود میں ممکنہ طور پر 2فیصد کی کمی یقینی ہونے کے شرح تبادلہ پر بالواسطہ اثرات مرتب ہونے سے معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے کے خدشات پائے جارہے ہیں جو ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں