49

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالرز کے قرض رول اوور کردیے

[ad_1]


کراچی:

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو ایک سال کیلیے رول اوور کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی معیشت کی معاونت کے لیے سعودی عرب نے 3 ارب امریکی ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی۔

اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے 5 دسمبر 2024 کو میچور ہونے والے 3 ارب امریکی ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں جمع کرائی گئی تھی، ڈپازٹ کی مدت میں یہ توسیع مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کردہ مسلسل حمایت کا حصہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے اور ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  3 ارب امریکی ڈالرز کے ڈپازٹ کا معاہدہ سب سے پہلے 2021 میں ایس ایف ڈی کے ساتھ دستخط کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2022 اور 2023 میں شاہی احکامات کے تحت اس میں توسیع کی گئی، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔ 
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں