[ad_1]
پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی عمر، ذہنی صحت کے مسائل اور زندگی کے تجربات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی 40 سال کی ہونے والی ہیں، اور ماضی میں اپنی صحت کا زیادہ خیال نہ رکھنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل کا شکار رہی ہیں۔
انہوں نے کہا، “اگر آپ کسی ذہنی یا جسمانی بیماری کا شکار ہیں تو اس میں شرمندگی محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ علاج موجود ہے اور ماہرین کی مدد لینی چاہیے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حالت سب سے زیادہ خراب وقت میں ادویات نے انہیں سہارا دیا، اور اس کے بعد روحانی تسکین اور اپنے قریبی دوستوں، اہلخانہ اور بیٹے اذلان کی مدد نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔
ماہرہ خان نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 30 سال کی عمر میں اپنی صحت پر توجہ دیتیں تو شاید آج بہتر ہوتیں۔
[ad_2]
Source link