43

کام کا بروقت معاوضہ نہ ملنے پر رمشا اور خوشحال خان مایوس

[ad_1]

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ رمشا خان اور حال ہی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے خوشحال خان نے وقت پر معاوضوں کی ادائیگی نہ ہونے پر پروڈیوسرز سے شکوہ کیا ہے۔

 اداکار رمشا خان اور خوشحال خان نے حالیہ گفتگو میں انڈسٹری میں معاوضے کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے  انکشاف کیا کہ یہ مسئلہ اس حد تک عام ہوچکا ہے کہ اداکاروں کو اپنی عزتِ نفس مجروح ہونے کا احساس ہونے لگا ہے۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے رمشا اور خوشحال نے کہا کہ بروقت معاوضہ نہ دینا اداکاروں کی توہین کے مترادف ہے۔ خوشحال خان نے کہا کہ جب اداکار اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں تو انہیں فوری طور پر ان کا حق ملنا چاہیے، کیونکہ تاخیر تخلیقی صلاحیتوں پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

رمشا خان نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت ادائیگیاں صرف مالی مسئلہ نہیں بلکہ ان کی بقا کا معاملہ بھی ہے انہیں اپنے اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔ رمشا نے مزید بتایا کہ تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے سے بچنے کے لیے وہ سیٹ پر جانے سے انکار کر دیتی ہیں اور جب تک کہ انہیں معاوضہ نہ دیا جائے وہ سیٹ پر نہیں جاتیں۔

ساتھ ہی انہوں نے انڈسٹری میں فنکاروں کے اتحاد کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا، کہ اکثر اداکار اس مسئلے پر آواز اٹھانے سے گریز کرتے ہیں۔ خوشحال خان نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے پر انڈسٹری میں جلد اتفاقِ رائے پیدا ہوگا کیونکہ وہ کئی ایسے افراد کو جانتے ہیں جو اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دونوں اداکاروں نے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کو پیشہ ورانہ رویہ اپنانے اور بروقت ادائیگیاں یقینی بنانے کا مشورہ دیا تاکہ انڈسٹری کا ماحول بہتر ہو اور اداکاروں کی عزت مجروح نہ ہو کیونکہ وہ بےحد محنت سے کردار میں ڈھل کر اسے نبھاتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سونیا حسین سمیت کئی اداکار معاوضے کی تاخیر یا کم اجرت کے مسائل پر اپنی شکایات کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں گلوکار علی ظفر نے بھی یہی شکوہ کیا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسڑی میں اتحاد کا فقدان ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں